سرکاری رقم خرد برد کرنے کے الزام میں میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کا کلرک گرفتار

ہفتہ 8 جولائی 2017 20:56

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے سرکاری رقم خرد برد کرنے کے الزام میں میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے کلرک کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقامی رہائشی ساجد عباسی کی رپورٹ پر 31دسمبر 2016کو تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے ایک لاکھ 72ہزار 437روپے سرکاری خزانہ سے ایک جعلی بل کے ذریعے نکلوا کر خرد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں میونسپل کمیٹی کا کلرک ملزم نعمان شہزاد مفرور تھا جسے اینٹی کرپشن پولیس کی ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر میونسپل کمیٹی کے آفس سے گرفتار کر لیا اور حوالات میں بند کر دیا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں