پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کر کے 100لیٹر شراب بر آمد کر لی

ہفتہ 8 جولائی 2017 20:56

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کر کے 100لیٹر سے زائد شراب بر آمد کر لی پولیس کے مطابق سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران 14/11-Lاور 16/11-Lسے تین منشیات فروشوں اکرم ، رشیداور ساجد سے بالترتیب 35لیٹر،30 لیٹر اور30 لیٹر شراب برآمد کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا،علاوہ ازیںغازی آباد کے گائوں 163/9-Lسے دو ملزمان قیصر مسعود اور محمد امجد کو ناجائز اسلحہ پسٹل تیس بور معہ گولیاں رکھنے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیا،ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں