اُردو پوائنٹ پاکستان چیچہ وطنیچیچہ وطنی کی خبریںچیچہ وطنی، موٹرسائیکل رکشا میں ٹکراکرفرار ہونیوالی بس میں آگ بھڑک ..

چیچہ وطنی، موٹرسائیکل رکشا میں ٹکراکرفرار ہونیوالی بس میں آگ بھڑک اٹھی،مسافروں نے چھلانگیں لگا کرجان بچائی

رکشاڈرائیورشدید زخمی

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2017ء)موٹرسائیکل رکشا میں ٹکراکرفرار ہونیوالی بس میں آگ بھڑک اٹھی،مسافروں نے چھلانگیں لگا کرجان بچائی،حادثہ میں رکشاڈرائیورشدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ملتان سے لاہور جانیوالی مسافر بس نے جی ٹی روڈ پرموٹر سائیکل رکشا کو ٹکر ماردی جس سے رکشاڈرائیور زخمی ہوگیا،بس کے ڈرائیور نے گھبراہٹ کے عالم میں بس بھگالی تاہم کچھ ہی فاصلہ پر بس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس پربس میں سوار مسافروں نے چھلانگیں لگا کرجان بچائی،ریسکیوآپریشن کے ذریعے آگ پرقابو پالیا گیا،بس کاڈرائیور فرار ہوگیا،زخمی رکشا ڈرائیور کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

چیچہ وطنی شہر کی مزید خبریں