چیچہ وطنی،موٹرسائیکل رکشا کو ٹکر مارکرفرار ہونیوالی بس میں آگ بھڑک اٹھی،مسافروں نے چھلانگیں لگا کرجان بچائی

اتوار جولائی 20:20

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2017ء) موٹرسائیکل رکشا میں ٹکراکرفرار ہونیوالی بس میں آگ بھڑک اٹھی،مسافروں نے چھلانگیں لگا کرجان بچائی،حادثہ میں رکشاڈرائیورشدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ملتان سے لاہور جانیوالی مسافر بس نے جی ٹی روڈ پرموٹر سائیکل رکشا کو ٹکر ماردی جس سے رکشاڈرائیور زخمی ہوگیا،بس کے ڈرائیور نے گھبراہٹ کے عالم میں بس بھگالی تاہم کچھ ہی فاصلہ پر بس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس پربس میں سوار مسافروں نے چھلانگیں لگا کرجان بچائی،ریسکیوآپریشن کے ذریعے آگ پرقابو پالیا گیا،بس کاڈرائیور فرار ہوگیا،زخمی رکشا ڈرائیور کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چیچہ وطنی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments