چیچہ وطنی ،سینٹر سعید غنی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پیپلز پارٹی کے جیالوںکی جیت ہی, ڈاکٹر رانا نعیم الرحمن

پیپلز پارٹی کو ختم کرنیوالوں اور تبدیلی کے نعروں کو عوام نے مستر د کرکے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں،رہنما پیپلز پارٹی کی ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو

پیر جولائی 22:01

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2017ء) سینٹر سعید غنی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پیپلز پارٹی کے جیالوںکی جیت ہے ۔ پیپلز پارٹی کو ختم کرنیوالوں اور تبدیلی کے نعروں کو عوام نے مستر د کرکے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رانا نعیم الرحمن رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے لندن سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر سعید غنیPS114 سے کامیابی شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر سندھ نثار کھوڑوسمیت تمام پارٹی کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اور پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والوں اور بھتہ مافیا کو عوام نے مسترد کردیا ہے آج ن لیگ کی پوری ٹیم کرپشن سے بچنے کیلئے چنگاڑ رہی ہے عوام کو شریف برادران کا اصل چہرہ نظر آچکا ہے ن لیگ جمہوریت کی آڑمیں چھپنا بند کردے ۔

ن لیگ اور شریف برادران اپنی چوری بچانے کیلئے جمہوریت کو تباہ کررہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں دی ہیں انشاء اللہ جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments