ساہیوال میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا، ڈپٹی کمشنر

پیر 10 جولائی 2017 22:25

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جدت لانے کیلئے روڈ میپ ترتیب دیدیا ہے، ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ساہیوال میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیاگیا ہے اور وہ خود بھی ضلع میں چلنے والی مختلف عوامی مہمات کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا کے تعاون سے ماہ رمضان سمیت دیگر اہم مہمات اور ڈیوٹیاں احسن طریقے سے ادا کی گئیں اور مسائل کی نشاندہی پر انہیں فوری حل کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں