چیچہ وطنی،پولیس نے منشیات فروش ،غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنیوالے اور ناجائز اسلحہ بردار اشخاص کو گرفتار کر لیا

منگل 11 جولائی 2017 19:37

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2017ء) پولیس نے منشیات فروش ،غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے اور ناجائز اسلحہ بردار اشخاص کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق نواحی گائوں164/9-Lسے پولیس تھانہ غازی آباد نے ایک منشیات فروش طارق جاوید کو ایک کلو ستر گرام چرس سمیت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ نواحی گائوں41/12-Lمیں غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے پر پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے محمد عرفان کو گرفتارکر کے جیل بھیج دیا اور مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں پولیس تھانہ صدر نے نواحی گائوں112/7-Rاور اوکانوالہ روڈ سے دو ملزمان یٰسین اور محمد آصف سے ناجائز اسلحہ پسٹل تیس بور معہ گولیاں برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں