منشیات فروش ، گیس کی غیرقانونی ری فلنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزما ن گرفتار

بدھ 12 جولائی 2017 19:23

منشیات فروش ، گیس کی غیرقانونی ری فلنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزما ن گرفتار
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء) منشیات فروش ، گیس کی غیرقانونی ری فلنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزما ن کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق گائوں164/9-Lسے منشیات فروش طارق جاوید کو ڈیڑھ کلو گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا،چک41/12-Lمیں ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے پر محمد عرفان کو گرفتارکیا گیا، گائوں112/7-Rاور اوکانوالہ روڈ سے دو ملزمان یٰسین اور محمد آصف سے ناجائز اسلحہ سمیت حراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا گیا،مقدمات درج کرکے تفتیش شرع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں