تین افراد نے شادی شدہ خاتون کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا

جمعرات 12 جولائی 2018 21:41

تین افراد نے شادی شدہ خاتون کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) تین افراد نے شادی شدہ خاتون کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

حیات آباد گلی نمبر 3 کے رہائشی محمد شکیل نے رپورٹ درج کرائی کہ میری اہلیہ گھر کے باہر چل قدمی کر رہی تھی کہ اسی محلے کے شہباز نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ قتل کی نیت سے اس پر چھریوں کے وار کر دئیے چیخ و پکار پر ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں