ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے شجرکاری مہم چلانا ہوگی، ڈی سی ساہیوال

پیر 16 جولائی 2018 20:11

چیچہ وطنی۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی ملک کا ایک بڑا مسئلہ ہے جسے کم کرنے کیلئے بھر پور طریقے سے شجرکاری مہم چلانا ہو گی اور معاشرے کے ہر باشعور اور ذمہ دار شہری کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میڈیکل کالج میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد قریشی ، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمد علی اعجاز کے علاوہ فیکلٹی ممبران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے، انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ایک بہترین صدقہ جاریہ ہے جس سے آنیوالی کئی نسلیں بھی مستفید ہو تی رہیں گی اور نیکی کے اس کام کا اجر اللہ پاک آخرت کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی بندے کو عطا کرتا ہے ، انہوں نے طلبا ء و طالبات سمیت سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور پودے لگانے کے بعد ان کی مناسب دیکھ بھال کا بھی بندوبست کریں تا کہ انہیں پروان چڑھایا جا سکے، ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا کہ آرائشی پودوں کی جگہ روائتی پودے لگانے کے رحجان کو فروغ دیا جائے جو آکسیجن کی فراہمی اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا اہم ذریعہ ہیں، انہوں نے بتایا کہ عنقریب ضلعی سطح پر ایک مربوط شجرکاری مہم شروع کی جائیگی جس دوران سول سوسائٹی اور عوام کے تعاون سے ہزاروں پودے لگائے جائیں گے، انہوں نے ساہیوال کے باشعور طبقات سے اپیل کی کہ وہ عوام میں شجرکاری کے فوائد کیلئے شعور اجاگر کریں تا کہ انہیں درخت لگانے کی ترغیب ملے، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد قریشی نے بتایا کہ کالج فیکلٹی اور سٹوڈنٹس کو بھی آمادہ کیا جا رہا ہے کہ وہ کار خیر کی اس مہم میں اپنا حصہ ڈالیں ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں