�ی پی ایس) ساہیوال کی میٹرک امتحانات میںشاندار کارکردگی

اتوار 22 جولائی 2018 11:10

چیچہ وطنی۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ڈویژنل پبلک سکول(ڈی پی ایس) ساہیوال نے اپنی اعلی تعلیمی روایات برقرار رکھتے ہوئے میٹرک امتحانات 2018میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 530طلبا وطالبات میں سے 524پاس ہوئے یوں سکول کا مجموعی نتیجہ 98.

(جاری ہے)

6فیصد رہا-پاس ہونے والے طلبا وطالبات میں سے 427نے اے پلس گریڈ حاصل کیا جو بورڈ سے منسلک تمام سکولوں میں ایک ریکارڈ ہے -یہ بات پرنسپل ڈی پی ایس بریگیڈئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہوں نے کہا کہ طلبا میں سب سے زیادہ نمبر1080جبکہ طالبات میں 1078حاصل ہوئے -اسی طرح 111طلبا اور 130طالبات نے ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کئے جو ساہیوال ڈویژن کے تمام سکولوں میں سب سے بہتر ہے -انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکول اپنی شاندار تعلیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مزید تعلیمی اعزازت حاصل کرے گا -ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ کی چیئر پرسن اور کمشنر ساہیوال ڈاکٹر فرح مسعود نے اس شاندار کامیابی پر ڈی پی ایس ساہیوال کے پرنسپل اور تمام اساتذہ کو مبارکباد دی ہے اور ان تعلیمی نتائج کو ان کی شبانہ روز محنت کا ثمر قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ سکول انتظامیہ والدین اور طلبا وطالبات کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اترے گی -

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں