عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، کمشنر ساہیوال

جمعرات 16 اگست 2018 22:33

چیچہ وطنی16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں فوری ٹھکانے لگانا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،عید تک قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کے علاوہ خریدوفروخت کو سختی سے روکا جائے اور تمام بیوپاریوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے جانور قریبی منڈی میں فروخت کے لئے لے کر جائیں،انہو ںنے یہ ہدایات اپنے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے دیں جس میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اے سی جنرل سرور تیمور نے شرکت کی ،انہو ںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے کھلی جگہوں پر سری پائے بھوننے پر بھی پابندی عائد کی ہے تا کہ ماحولیاتی آلودگی کو روکا جاسکے جس پر سختی سے عملدر آمد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں