کسان کو سہولتیں فراہم کئے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال

جمعرات 16 اگست 2018 22:33

چیچہ وطنی۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسان کو سہولتیں فراہم کیے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میںایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی اور ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی ،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری امتیاز ،اسسٹنٹ کمشنر سحرش سعد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کلیم نثار اور کسان اتحاد کے نمائندے کیپٹن (ر)محمد حسین کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے کئی ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں جنہیں عام کسان تک ان کے ثمرات پہنچانے کیلئے محکمہ زراعت کو اپنا کام ایمانداری اور ملی جذبے کے ساتھ کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ جعلی اور ملاوٹ شدہ کھاد یں اور زرعی ادویات بیچنے والے معاشرے کا ناسور ہیں جن کا قلع قمع کیے بغیر کاشتکار کا استحصال ختم نہیں کیا جا سکے گا،انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ مل کر جعلی کھاد،بیج اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ایک مربوط مہم چلائی جائے اور اس گھنائونے کاروبار میں ملوث تمام کرداروں کو سخت سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں