تمام دریائوں ،بیراجوں،ڈیموں ،نہروں ،نالوں اور ڈرینز میں نہانے پر پابندی عائد

ہفتہ 18 اگست 2018 17:21

چیچہ وطنی۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء)عیدا لاضحی کے موقع پر مون سون کے دوران دریائوں ،نہروں اور ندی نالوں میں طغیانی سے انسانی جانوں کو بچانے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے تمام دریائوں ،بیراجوں،ڈیموں ،نہروں ،نالوں اور ڈرینز میں نہانے اور کناروں پر کھیلنے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے -دفعہ 144کے تحت یہ پابندی ندی نالوں میں نہانے کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات کے بعد لگائی گئی ہے -

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں