میٹرک ضمنی امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی،دو متبادل امیدوار پیپر حل کرتے پکڑ ے گئے

ہفتہ 15 ستمبر 2018 18:14

چیچہ وطنی۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ ڈاکٹر حافظ فدا حسین کی طرف سے جاری میٹرک ضمنی امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے بورڈ کے نگرانی عملے نے فزکس کے پیپر میں دو متبادل امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پیپر حل کرتے ہوئے پکڑ کر قانونی کارراوئی شروع کر دی ہے - ایک پریس ریلیز میںانہو ںنے بتایا کہ ایک امیدوار گورنمنٹ ہائی سکول عارف والا کے سنٹر سے جبکہ دوسرا کمپری ہنسو سکول ساہیوال کے سنٹر سے پکڑا گیا -اسی طرح اسلامیا ت کے پیپر میں 2متبادل امیدوار وں کو پاکپتن سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے -کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے کہا کہ بورڈ زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور بوٹی مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تا کہ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں