ضلع ساہیوال کی حدود میں 18 علماء کرام کے داخلے پر پابندی

اتوار 16 ستمبر 2018 13:50

چیچہ وطنی۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت نے ضلع ساہیوال کی حدود میں 18 علماء کرام کے داخلے پر پابندی جبکہ 17 علماء کرام کی زبان بندی کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق ضلع بندی میں مولانا معاویہ اعظم، مولانا احمد لدھیانوی، علامہ سید ساجد نقوی، مولانا عطاء الرحمن، مولانا عبیدالرحمن ضیاء، محمد یوسف رضوی، ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں،سرور نواز جھنگوی، مسعود الرحمن عثمانی، نعمان ضیاء فاروقی، سرفراز نواز،مولانا عبدالعزیز، سید محمد سبطین شاہ، محمد حسین ڈھکو، مولانا اورنگزیب، خادم حسین رضوی، سید محمد سرور شاہ، ساجد حسین نقوی شامل ہیں جبکہ زبان بندی میں مولانا عالم طارق، مفتی محمد عثمان غنی، مفتی احسن عالم، مولانا عثمان حیدر، عبداللطیف خالد چیمہ، قاری محمد احمدرشیدی، محمد ابوبکر رشیدی، احمد یار صدیقی، مولانا انعام اللہ شاہ بخاری، قاری سید بن شہید، قاری محمد سلیم، قاری محمد طیب، قاری محمد اعظم،قاری انیس الرحمن،قاری حبیب الرحمن، حافظ حبیب اللہ اور علی حسین شاہ شامل ہیں۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں