ساہیوال منڈی مویشیاں کو کھلی جگہ پر منتقل کرنے کی ہدایت

منگل 18 ستمبر 2018 18:33

چیچہ وطنی۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے عوام کی سہولت کے لئے ساہیوال منڈی مویشیاں کو بہتر اور کھلی جگہ پر منتقل کرنے کیلئے مناسب جگہ منتخب کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ کیٹل مارکیٹ کمپنی جانوروں کی خریدو فروخت میں مزید بہتری لانے کیلئے اپنے بزنس ماڈل پر مسلسل نظر ثانی جاری رکھے،وہ یہاں اپنے دفتر میں ساہیوال کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں جس میں کمپنی کے ایم ڈی احمد علی کے علاوہ ڈی سی اوکاڑہ رضوان نذیر ،ممبران پروفیسر قمر الزمان خان ،چوہدری ارشد حسین ،ڈاکٹر انور حسین اور ڈائریکٹر بہادر نگر فارم ڈاکٹر محمود اعجاز غوری نے بھی شرکت کی،انہو ںنے کمپنی کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ چیچہ وطنی اور عارف والا کی ماڈل منڈیوں پر جاری ترقیاتی کام کو بروقت مکمل کرنے کیلئے وسائل ممکن بنائے جائیں،انہوں نے منڈیوں میں جانور بیچنے والوں اور خریدنے والوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی،اجلاس میں کمپنی میں خالی آسامیوں پر بھرتی اور موجودہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور کارکردگی الائونس دینے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں