دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:38

چیچہ وطنی۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق اقبال نگر کا رہائشی مرسلین موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کسووال پھاٹک کے قریب سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل سے اس کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی،حادثہ کے نتیجہ میں مرسلین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ احسن اقبال زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں