پولیس نے عثمان عرف ماناںگینگ کے تین ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے پانچ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:19

پولیس نے عثمان عرف ماناںگینگ کے تین ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے پانچ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں
چیچہ وطنی۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) پولیس نے سرقہ موٹرسائیکل کی وارداتیں کرنے والے بدنام زمانہ عثمان عرف ماناںگینگ کے تین ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں گئیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال غلام مبشر میکن نے یہاں میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ یہ گینگ شہر کے مختلف مقامات سے موٹرسائیکل چوری کرنے کی وارداتیں کرتا تھا۔

اس گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ رانا فواد احمد کی زیر نگرا نی انچارج آرگنائزڈ کرائم یونٹ سب انسپکٹرمحمد ریاض ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر صبح صادق ودیگر ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ۔ جنہوں نے جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے اس گینگ کے سرغنہ عثمان عرف ماناں اوراس کے دودیگر ساتھیوں شہزاد اور عبدالرحیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال05عدد موٹرسائیکلیں مالیتی02لاکھ55ہزارروپی برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔اس گینگ کے باقی ملزمان کی نام ٹریس ہو چکے ہیں جن کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیںجن کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے اوران سے مزید برآمدگی کی توقع ہے۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں