ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال کے کارڈیک وارڈ کو اپ گریڈ کردیاگیا

اتوار 23 ستمبر 2018 20:40

چیچہ وطنی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال کے کارڈیک وارڈ کو اپ گریڈ کردیاگیاہے،یہ بات ڈی ایچ کیوہسپتال رحمت العالمین وارڈکے انچارج ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر حسیف رضانے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انکا کہنا تھا کہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج جدید مشینری کی مدد سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت شہریوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے جامع پلان پر عمل پیراہے اور ہسپتال میں مریضوں کے علاگ معالجہ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں،اس موقع پروارڈ میں موجود مریضوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی کاوشوں سے انہیں علاج معالجہ کی بہترسہولیات میسر آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں