محکمہ پولیس عوام میں احساس تحفظ کیلئے بنا ہے، تفتیشی افسران بروقت چالان مکمل کر کے عدالتوں میں بھجوائیں، ڈی پی او

منگل 25 ستمبر 2018 17:38

چیچہ وطنی۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) محکمہ پولیس عوام میں احساس تحفظ اور ان کی فلاح کیلئے بنا ہے ، پولیس ملازمین تھانہ میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنے اچھے برتائو سے محکمہ کا تشخص عوام میں بہتر بنائیں،محکمہ پولیس کی کامیابی کا اصل معیار عوام کا مطمئن ہونا ہے،عوام دوست اقدامات کے حوالے سے تفصیل ہدایات بھجوائی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حکومت کی طرف سے بھی محکمہ پولیس میںضروری اصلاحات لائی جارہی ہیں، حکومت وقت کی طرف سے جو بھی پالیسی دی جائے گی اس پر من وعن عمل کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال غلام مبشر میکن نے ضلع کونسل ہال ساہیوال میں منعقدہ پولیس افسران کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سجاد حسین ڈوگر ،جملہ ایس ڈی پی اوز سرکل ہائے ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ،جملہ ایس ایچ اوز کے علاوہ ضلع پولیس ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے بھی دربار میں شرکت کی، انہوں نے کہاکہ تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے جونیئرز کے ساتھ رابطے بڑھائیں اور ٹیم ورک کی صورت میں کام کریں،ہم ایک فیملی کی طرح ہیں ،اختیارات کا غلط استعمال اورکرپشن سے متعلق شکایات ناقابل برداشت ہیں، تھانہ میں آنے والی درخواستوںکا تین یوم میں فیصلہ کریں، تفتیشی افسران بروقت چالان مکمل کر کے عدالتوں میں بھجوائیں،انہوں نے کہا کہ ہم سب کومل کر اپنے ملک کی ترقی اورپرامن معاشرے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانی ہیں،آخر میںانہوں نے محرم الحرام کے دوران بہتر ڈیوٹی کرنے پر پولیس کے تمام افسران و ملازمین کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں