حکومت کی اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر ساہیوال

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:34

چیچہ وطنی۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء)ڈپٹی کمشنر ساہیوال میا ں محمدزمان وٹونے تمام سرکاری محکموں کے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی اوپن ڈور پالیسی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور صبح10تا 12بجے تک عوامی مسائل سنیں،اپنے دفتر میںسائلین کے مسائل سنتے ہوئے انہوں نے کہا عوام کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ، افسران اپنے ماتحت عملہ کی کارکردگی پربھی نظر رکھیں ،ڈپٹی کمشنر نے تمام ماتحت محکموں کے افسران کو ہد ا یت کی کہ موجودہ حکومت عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کرنے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خواہاں ہے ،تمام ضلعی افسران اپنے دفاتر میں آنیوالے سائلین کیلئے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں