صاف و سر سبز پنجاب پروگرام ، ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں 52 ہزار پودے لگا دیئے گئے ہیں، ذوالفقارعلی

پیر 22 اکتوبر 2018 20:38

چیچہ وطنی۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) صاف اور سر سبز پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں 52 ہزار پودے لگا دیئے گئے ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے بھی مناسب اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ تمام 1158سکولوں میں صفائی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ، یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ذوالفقارعلی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی واضح ہدایات پر ضلع کے تمام سرکاری پرائمری ، ایلمنٹری اور ہائی سکولوں میں صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور عرصہ دراز سے جمع ناکارہ سامان بھی اٹھا لیا گیا ہے ،اسی طر ح روزانہ صفائی کو یقینی بنانے کیلئے بھی متعلقہ سکول سربراہان کو واضح ہدایات دی گئی اور ان کی مانیٹرنگ کا بھی مناسب بندوبست کیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام 1158سکولوں میں 52ہزار4سو سے زائد پودے لگائے گئے ہیں اور فیلڈ افسران ان پودوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنا رہے ہیں تا کہ سکولوں کو سر سبز بنانے کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں