چیچہ وطنی ،جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے و الے پاک فوج کے جوان فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

بدھ 14 نومبر 2018 17:23

چیچہ وطنی۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے ایک معرکے میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے جوان مدثر طفیل بھٹی کو پورے فوجی اعزازکیساتھ چیچہ وطنی کے گاؤں16،گیارہ ایل میں سپردخاک کردیا گیا ہے،شہید کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے افسران،جوانوں اورعلاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی ، شہید کی آخری آرامگا ہ پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ،دعا سے قبل 25سالہ شہید مدثر طفیل بھٹی کی قبر پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا گیا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں