عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایاجائے گا، ڈی پی او ساہیوال

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:34

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے کہاہے کہ صحافی مثبت رپورٹنگ کے ذریعے جرائم کی نشاندہی کریں،عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،تھانوں میں شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیاجائیگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ ساہیوال ایک قدیم ضلع اوریہاں کے لوگ امن پسند ہیں،جرائم کے تدارک کیلئے میڈیااپنامثبت کرداراداکرے جوحقیقت ہے وہی لکھیں،انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصرسے سختی سے نمٹااورعوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایاجائے گا،انہوں نے کہاکہ ڈی پی اوآفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے جائز مسائل حل کررہے ہیں ،پولیس ملازمین کے بھی جائز حقوق پورے اور انہیں عزت دی جائے گی تاکہ وہ عوام کے ساتھ عزت سے پیش آئیں،اگرکوئی ملازم اس پالیسی کو فالونہیں کرے گاتواس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں