کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کیلئے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، نجیب اسلم

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:24

چیچہ وطنی۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نجیب اسلم نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب صاف ستھری زندگی گزارنے کو مقدم سمجھتا ہے ،معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر کے ساتھ ساتھ گلی محلے کو بھی صاف رکھیں ،حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کو ہر ممکن کامیاب بنانے کیلئے تمام محکمے احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں،یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس میں کلین اینڈ گرین پنجاب کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کہی ،اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ، اسسٹنٹ کمشنر سحرش سعد،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد اسلم ،ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر دیوان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور یو سی سیکرٹریز بھی موجود تھے ،انہو ںنے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت یونین کونسل لیول پر صفائی کے مقابلہ جات ہو نگے اور پوزیشنز حاصل کرنیوالی یونین کونسلوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے ،انہو ںکہا کہ کارپوریشن کے عملے کی لسٹ ہر یونین کونسل میں آویزاں کی جائے تا کہ عوام کو صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے ،انہو ںنے مزید بتایا کہ اس وقت ضلع ساہیوا ل گرین اینڈ کلین پنجاب پروگرام کے چاٹ میں تیسرے نمبر پر ہے جو کہ بہت خوش آئند بات ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹو کی سربراہی میں گرین اینڈ کلین پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقہ محکمے اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، اجلاس کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری نے شہر کی مختلف سائٹس کا دورہ کیا اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں