ٹریفک ڈرائیونگ سکول سے تربیت پانے والے ڈرائیورز بہتر ثابت ہو نگے، ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال

پیر 19 نومبر 2018 17:32

چیچہ وطنی۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کہا ہے کہ ٹریفک ڈرائیونگ سکول سے تربیت پانے والے ڈرائیورز عملی طور پر بہتر ثابت ہو ںگے، انہوں نے یہ بات ساہیوال ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول سے تربیت پانیوالے امیدواروں کا امتحان لیتے ہوئے کہی جس میں 30 امیدواروں نے حصہ لیا، انچارج ڈرائیونگ سکول محمد ارشد رامے بھی اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر پولیس لائن ساہیوال میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں دوشفٹوں میں شہریوں کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، پولیس ڈرائیونگ سکول بہترین ڈرائیونگ تربیت فراہم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا جس کی وجہ یہ ہے کہ اسے نہ صرف پروفیشنل انسٹرکٹرز چلا رہے ہیں بلکہ اسے ایسے انچارج کی بھی خدمات حاصل ہیں جو کہ خود قانون سے پوری طرح آگاہی رکھتے ہیں اور ڈرائیورز کو دوران تربیت ڈرائیونگ کے قوانین سے بھی مکمل آگاہی فراہم کر رہے ہیں، آخر پر ٹریفک پولیس کی طرف سے امیدواروں میں روڈ سیفٹی وٹریفک قوانین آگاہی کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں