حضور اکرمﷺ کی حیات طیبہ کی مکمل پیروی میں ہی دین و دنیا کی کامیابی ہے ،کمشنر ساہیوال

منگل 20 نومبر 2018 19:39

چیچہ وطنی۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ حضور اکرمﷺ کی حیات طیبہ کی مکمل پیروی میں ہی دین و دنیا کی کامیابی ہے اور ہر مکتب فکر کے افراد کو اپنی زندگیوں کو حضور اکرمﷺ کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنا چاہئیں، علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عام آدمی کو اسوہ حسنہ سے روشناس کرائیں جس سے معاشرے میں امن اور رواداری کو بھی فروغ ملے ، انہو ںنے یہ بات سرکٹ ہائوس میں ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں آر پی او شارق کمال صدیقی، ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان، ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان، ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ،ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل، میئر ساہیوال سردار اسد علی خان بلوچ ، چیئر مین ضلع کونسل اوکاڑہ ملک علی قادر، چیئر مین ضلع کونسل پاکپتن محمد اسلم سکھیرا، ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال اور علمائے کرام نے بھی شرکت کی ، آر پی او شارق کمال صدیقی نے کہا کہ دنیا کے تمام درخت قلم بن جائیں اور پانی روشنائی بن جائے تو بھی حضور اکرمﷺ کی عظمت کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا ، حضور پاکﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمینﷺ ہیں جن کی اتباع سے ہی دونوں جہانوں میں کامیابی ممکن ہے ، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال نے تجدید عہد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی نشاة ثانیہ کیلئے حضور پاکﷺ کی سیرت پر مکمل عملدر آمد کرنا لازم ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں