چیچہ وطنی، عیدمیلادالنبی کے مرکزی جلوس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد کی شرکت

بدھ 21 نومبر 2018 15:30

چیچہ وطنی ۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) چیچہ وطنی میں عیدمیلادالنبی کا مرکزی جلوس نورالمساجد سے نکالا گیاجس میں پی ٹی آئی کے منتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،مذہبی جماعتوں کے قائدین ،کارکنا ن اور عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ شہر اور گردونواح میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے،ہر طرف درود و سلام کاورد جاری ہے اور فرزندان اسلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنی مذہبی اور جذباتی عقیدت کا عملی اظہار کررہے ہیں،میلادالنبی کا مرکزی جلوس شہر کی اہم سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے واپس نورالمساجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع بھر میں میلادالنبی کے چھوٹے بڑے 100سے زائد جلوس نکالے گئے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں