کار کی تین موٹر سائیکلوں کو ٹکرسے 2 افراد جاں بحق اور2 زخمی

بدھ 21 نومبر 2018 15:30

چیچہ وطنی ۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) قومی شاہراہ پر کار کی تین موٹر سائیکلوں کو ٹکرسے 2 ،افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ 37/12L کے قریب پیش آیا جہاں بے قابو کار نے مخالف سمت سے آنیوالی تین موٹر سائیکلوں کو یکے بعد دیگرے ٹکرماردی ، حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکلوں پر سوار دوافراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،مرنیوالوں میں عامر شہزاد ساکن 6/11L اور ذاکر حسین ساکن 37/12L شامل ہیں،ذاکر حسین تحصیلدار چیچہ وطنی کا ریڈر تھا، زخمیوں میں محمد حسین اوراسد شامل ہے جنہیں تحصیل ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کردیا گیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں