جرائم پیشہ عناصر سے آ ہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا،ڈی پی او سا ہیوال

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:25

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااس سلسلہ میں کمیونٹی پالیسنگ کوبروئے کار لاکر جرائم کے خاتمے کے لئے موثرحکمت عملی ترتیب دی جائے۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے اپنے آفس میںہونے والی ماہانہ کرائم میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجتماعی پرفارمنس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

لالچ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی سوچ ذہن سے نکال دیں۔ٹائوٹ اورغلط لوگوں سے تعلق نہ رکھیں ۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے۔ماہانہ کرائم میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین جملہ ایس ڈی پی اوزضلع ہذا ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ڈی ایس پی آرگنائز کرائم اورتما م ایس ایچ اوزنے شرکت کی جس میں امن و امان کے قیام کے حوالہ سے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں