خصوصی بچوں کے عالمی دن کے تناظر میں آرٹس کونسل ہال میں تقریب

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:23

چیچہ وطنی۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ساہیوال آرٹس کونسل اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن ساہیوال کے اشتراک سے خصوصی بچوں کے عالمی دن کے تناظر میں آرٹس کونسل ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی اینڈ ایف شاہد صادق اورسی ای او ایجوکیشن ذوالفقار علی تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد صادق نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں ہر محروم طبقے کو سماجی طور پر ترقی دینی ہے تا کہ پورا معاشرہ باہم توازن کے ساتھ ابھر سکے ، انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا وہ حصہ ہیں جنہیں توجہ ،عزت اور خصوصی نگرانی کی ضرورت ہے ،ہمیں اپنے خصوصی بچوں کی تربیت اور تعلیم کیلئے مزید وسائل پیدا کرنے ہونگے تا کہ یہ بچے معاشرے کا مفید اور کار آمد حصہ بن سکیں ،سی ای او ایجوکیشن ذوالفقار علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں