مصنوعی مہنگائی کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ،کمشنر ساہیوال

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:57

چیحہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عار ف انور بلوچ نے کہا ہے کہ دکانداروں مصنوعی مہنگائی کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی اور اشیاء صرف کو مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں اور تمام اشیاء صرف خصوصا سبزیاں،پھل ،گوشت ،دودھ اور ڈیری مصنوعات کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اپنے دفتر میں ہونیوالے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ڈویژن کی تمام سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے وقت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا اس کے نمائندے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ، اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد زمان وٹو ،احمد کمال مان ،مریم خان اور اے سی ریونیو کاشف ڈوگر نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں