غذا کی کمی کا شکار بچوں کے علاج کے پروگرام پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر ساہیوال

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:57

چیحہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ غذا کی کمی کا شکار بچوں کیعلاج کے پروگرام پر مکمل عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ ایسے بچوں کو معاشرے کا فعال شہری بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں میں غذائی کمی دور کرنے کے پروگرام کی بریفنگ کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ضلع ساہیوال میں غذائی کمی کا شکار بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے علاج کا پروگرام شروع کر دیا ہے جس کے تحت ایسے بچوں کو ضروری وٹامنز اور منرلز دیئے جائیں گے اور قابل علاج بچوں کو نزدیکی رورل ہیلتھ سنٹرز اور 24/7دیہی مراکز صحت پر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں