ووٹرز کا قومی دن ، ضلع کونسل ہا ل چیچہ وطنی میں سیمینار کا انعقاد

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:57

چیحہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن ساہیوال کے زیر اہتمام ووٹرز کے قومی دن کی مناسبت سے ضلع کونسل ہا ل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرناتھا -قانون کے مطابق ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ پر ہی ممکن ہے -اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فاروق صادق،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر زاہد سبحانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان اور الیکشن آفیسر شفیق احمد کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندگان ،وکلاء ،مختلف کالجز کے طلبا و طالبات سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں