انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے، ڈی پی او ساہیوال

پیر 10 دسمبر 2018 21:59

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا نے کہاہے کہ انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کودورکرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔سائلین کی شکایات سنتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کے پاس اپنی تکالیف اور شکایات لے کر آتے ہیں تاکہ ان کی دادرسی ہوسکیاور ان کے مسائل کو حل کر کے انہیں پر امن اور پر سکون زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان میں اکثر وہ لوگ ہوتے ہیں جو کہ قانون کی پاسداری کرتے ہیں اور اپنے مسائل کا قانونی حل چاہتے ہیں ۔اس لئے پولیس کا فرض ہے کہ ایسے افراد کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں تاکہ لوگ قانون اور محکمہ پولیس پر اعتماد رکھیں اور زندگی کے کسی بھی موڑ پر قانون شکنی یا قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کی صف میں شامل نہ ہوں۔ انہوں سائلین کی شکایات سنی اور ان کے ازالہ کے لئے احکامات جاری کئے۔ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں