تعلیمی میدان میں ترقی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب ادھورا اور نامکمل ہے،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر

منگل 11 دسمبر 2018 20:15

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض احمد ظہیر جوئیہ نے کہا ہے کہ تعلیمی میدان میں ترقی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب ادھورا اور نامکمل ہے ۔

(جاری ہے)

بنیادی تعلیم پر توجہ دیے بغیر تعلیمی معیار کی بہتری ممکن نہیں اس لیے سرکاری سکولوں کے تدریسی عملہ کی دن رات کاوشوں سے شرح خواندگی میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے وہ چیئر مین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں کے ہمراہ گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول نمبر5شمس پورہ میں APSشہداء کی یاد گار اور کمرہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر اے ای او ابو ذر عبدالرحمن ماہر تعلیم رانا عابد علی خاں،سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد نعیم اور ڈپٹی ہیڈ ماسٹرشیخ محمد یاسر بھی موجود تھے۔چیئر مین بلدیہ رانا محمد اجمل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم نے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے کندھے سے کندھا ملایا جس کی وجہ سے آج ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں