روز مرہ اشیاء صرف میں ملاوٹ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، ڈپٹی کمشنرساہیوال

بدھ 12 دسمبر 2018 19:55

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ روز مرہ اشیاء صرف میں ملاوٹ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ،عوام ایسے عناصر کا سماجی بائیکاٹ کرے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں اشیاء صرف کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کو روکنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کر دیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کریں گے جس سے عوام کو مقررہ نرخوں پرضروریات زندگی کی دستیابی ممکن ہو گی ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں