چیچہ وطنی، ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں موٹرکارکی کلاس کااجراء

بدھ 12 دسمبر 2018 19:55

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں موٹرکارکی کلاس کااجراء 10دسمبر2018؁ء سے ہوچکاہے ۔نئی کلاس کا آغاز یکم جنوری 2019سے ہوگا۔یہ بات انچارج ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساہیوال محمد ارشد رامے نے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ڈی پی اوساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی سرپرستی اورڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد کی نگرانی میں پولیس لائن میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول اب تک سینکڑوں شہریوں کو ڈرائیونگ سکھاچکاہے۔

انہوں نے کہاکہ سکول میں ایل ٹی وی ،موٹرکار وغیرہ کی کلاسز شروع ہیں جہاں خواتین کو بھی ڈرائیونگ سیکھانے کیلئے سازگارماحول میسرہے ۔ڈرائیونگ سکول میں داخلہ کے خواہشمند خواتین وحضرات صبح 10بجے پولیس لائن میں انچارج سکول سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں