تاجروں کو کاروبارکیلئے پرسکون ماحول فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال

منگل 18 دسمبر 2018 20:34

چیچہ وطنی۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ تاجروں کو کاروبارکیلئے پرسکون ماحول فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔مصروف بازاروں میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ضلع میں امن و امان کی صورت حال کومزید بہتر بنانے کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

امن وامان کے قیام میں چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردارہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں صدرساہیوال چیمبرآف کامرس چوہدری راشد حمید کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ساہیوال ایک پرامن ضلع ہے جس کی تاجربرادری نے ہمیشہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تعاون کیاہے۔انہوں نے کہاکہ تاجر رقم کوایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے کیلئے مقامی پولیس کی مدد حاصل کریں۔اس موقع پر صدرچیمبر آف کامرس راشد حمید نے ساہیوال چیمبر آف کامرس کی طرف سے پولیس کے ساتھ تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں