چیچہ وطنی، والدین بچوں کو پو لیوکے قطرے ضرور پلوائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 16 جنوری 2019 17:40

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال فاروق صادق نے کہا ہے کہ والدین بچوں کو پو لیوکے قطرے ضرور پلوائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ،محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر پانچ سا ل سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطر ے پلائیں گی، ملک میں صحت مند نسل کو پروان چڑھانے میں والدین اس اہم مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ پو لیو مہم انتظاما ت کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جو 21تا 23جنوری کوہو گی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر،علماء کرام احسان الحق فریدی ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سعد بن سعید ،ڈبلیو ایچ اے کے ڈاکٹر ذیشان عارف اورپولیو کنٹرول روم کے انچارج عمران علی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مہم کے دوران ایسے بچوں کو خصو صی طور پر ٹارگٹ کر نے کی بھی ہدایت کی جو پچھلی مہم میں کسی وجہ سے قطرے پینے سے محروم رہ گئے تھے ۔انہوں نے جی ٹی روڈ پر قائم ٹول پلا زوں اور دوسرے اہم مقامات پر خصو صی ٹیموں کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ سفر کر نے والے بچوں کو بھی ویکسین دی جا سکے ۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سعد بن سعید نے اجلاس کو بتایا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سے سے کم عمر کی468883سے زائد بچوں کو پو لیو کی ویکسین دی جا ئے گی جس کیلئے ضلع بھر میں 1134ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںجن میں934موبائل ٹیمیں 112فکسڈ اور88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس تین روزہ مہم کی سختی سے نہ صرف مانیٹرنگ کی جائے گی بلکہ مہم کے بعد دو روز فالو اپ بھی کیا جائے گا تا کہ کوئی بھی بچہ ویکیسن سے محروم نہ رہے اور 100فی صد بچوں کو پو لیو کے قطرے یقینی بنائے جا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں