چیچہ وطنی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

بدھ 16 جنوری 2019 17:45

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال راجہ صفدر اقبال کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ، سول جج تجمل حسین ،سپرنٹنڈنٹ جیل رانا رضااللہ خاں ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد جاویداوردیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جیل آمدپرجوانوں کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔انہوں نے کچن میں اسیران کو مہیا کردہ کھانا چیک کیااور کھانے کے معیار کو سراہا۔

(جاری ہے)

خواتین وارڈ ،لٹریسی کلاس اورنوعمر وارڈ کا بھی وزٹ کیا خصوصا نو عمر وارڈ کے بچوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے اوردیگر اسیران کے مسائل اور مقدمات کے متعلق دریافت کیا اورمعمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 08اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کیا۔ جیل ہسپتال کے دورے کے دوران زیر علاج اسیران کو دی جانے والی میڈیکل اور قانونی سہولیات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور جیل میں صفائی،ستھرائی اورنظم و ضبط کے نظام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں