چیچہ وطنی،پولٹری فارمز کی رجسٹریشن جاری

بدھ 16 جنوری 2019 17:45

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ثمرین کوثر نے کہا ہے کہ پولٹری ایکٹ کے تحت پولٹری فارمز کی رجسٹریشن جاری ہے، تمام پولٹری فارم مالکان اپنا پولٹری فارم31جنوری تک رجسٹرڈ کروائیںاور اپنے فارم سے متعلق تمام ضروری معلومات / کاغذات ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے دفتر میں جمع کروائیں۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر پورا اترنے والے فارم کا سروے کیا جائے گا اور پولٹری پروڈکشن ایکٹ کے سر ٹیفکیٹ دئیے جائیں گے جس کا مقررہ مدت کے بعد تجدید کروانا لازم ہے۔ یہ رجسٹریشن ایک سال کے لئے ہو گئی اور مقررہ مدت کے بعد تجدید کروانا لازمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹریشن نہ کروانے والے فارم مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈاکٹر ثمرین کوثر نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک عوام کو بیماریوں سے پاک اور غزائیت سے بھرے گوشت اور انڈوں کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں