عوام کو معیاری سروسز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈی پی او ساہیوال

منگل 29 جنوری 2019 17:32

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کو معیاری سروسز کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔اس سلسلے میں ڈی پی او آفس میں قائم شکایت سنٹر کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔ڈی پی او آفس کے شکایت سیل میں اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے دوردراز سے آئے ہوئے شہریوں کوصاف ستھرا،کشادہ اور آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

نئے قائم کیے گئے کمپلینٹ سینٹر میں شہریوں کو عزت سے بٹھایا جاتاہے۔کمپلینٹ سینٹر میں شہریوں کی مناسب رہنمائی کے لئے خوش اخلاق پڑھا لکھا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ روزمرہ کی بنیاد پرڈی پی اوخوداپنے آفس سے اٹھ کر شکایات سنٹر میں شہریوں کے مسائل سنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے فوری بعد عوام کو پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈی پی او آفس میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے اور ان کو صاف ستھرا اور باعزت ماحول فراہم کرنے کے لئے سابقہ کمپلینٹ سینٹر کو نئے فرنشڈ روم میں شفٹ کیاجہاں عوام کو بیٹھنے کے لئے بہترین آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

جہاں ان کے مسائل کو سن کرڈی پی او فوری احکامات صادر کرتے ہیں ۔کمپلینٹ آفس کے ساتھ علیحدہ سے انتظار گاہ بھی قائم کی گئی ہے جہاں نئے بینچز بھی لگائے گئے ہیں۔اپنی شکایات کے ازالے کے لئے آئے ہوئے شہریوں نے ڈی پی او کی جانب سے فراہم کی گئی ان سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں