چیچہ وطنی، سابق صوبائی وزیر محمد ارشد خان لودھی انتقال کرگئے

منگل 29 جنوری 2019 17:32

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر محمد ارشد خان لودھی انتقال کرگئے،مرحوم پچھلے کچھ عرصہ سے علیل تھے جنہیں منگل کی صبح دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،وہ مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نویداسلم خان لودھی کے سسر تھے۔ پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی سیاست کا آغازپیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا اور بھٹو دور میں پہلی بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے،مختلف اوقات میں ضلع ساہیوال کے علاقہ ہڑپہ سے آٹھ مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے، بلدیاتی سیاست میں بھی فعال کردار اداکیا اور مشرف دور میںچو دھری پرویز الٰہی کی پنجاب کابینہ میں شامل رہے،مرحوم کی نمازجنازہ آج 30جنوری بدھ کی صبح گیارہ بجے ہڑپہ میں ادا کی جائیگی،بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائیگا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں