چیچہ وطنی، روڈ سیفٹی پلان پر عمل پیراہوکراپنی اوردوسروں کی زندگی بچاسکتے ہیں،ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی

جمعرات 18 اپریل 2019 19:37

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ایس ایس پی وسیکٹرکمانڈرموٹروے اینڈ نیشنل ہائی وے پولیس ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے کہاہے کہ روڈ سیفٹی پلان پر عمل پیراہوکر ہم اپنی اوراپنے پیاروں کی زندگی کسی بڑے حادثہ سے بچاسکتے ہیں بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں انسانی جان سے زیادہ کوئی چیز قیمتی نہیں ہے اور ہم سب کو اپنی جان کی حفاظت کرنی چاہیے۔

یہ بات انہوں نے موٹروے پولیس کے روڈ سیفٹی یونٹ کی طرف سے قائداعظم گروپ آف کالجز میں روڈسیفٹی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں کالج ڈائریکٹر چوہدری مبشرحسن ،اے ڈی سی جی فاروق اکمل ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد سجاد،ڈی ایس پی موٹروے عاطف علی چوہدری،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرسلیم خان رتھ،ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد ،انچارج روڈسیفٹی یونٹ انسپکٹروسیم عباس سمیت طلبہ وطالبات اوروالدین کی کثیرتعدادبھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سمینار کا مقصد موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے فوائد کے بارے میں شعور اجاگر کرناہے موٹر سائیکل سواروں کی حفاظتی تدابیر میں ہیلمٹ بے حد ضروری ہے۔ہیلمٹ کسی بھی نا گہانی حادثے کی صورت میں انسانی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے طلبہ میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔قبل ازیںمعززمہمانوں نے کالج کے سبزہ زارمیں آرائشی پودے بھی لگائے جس کا اہتمام محکمہ جنگلات کی طرف سے کیاگیا تھا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں