مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،صوبائی سیکرٹری صحت ثاقب ظفر

بدھ 24 اپریل 2019 18:26

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں اضافی بلاک کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کیلئے مزید فنڈز کی فراہمی،مریضوں کے علاج معالجے میںکوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ہسپتال میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت پر زور ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری صحت ثاقب ظفر نے ہسپتال کے دورے کے دوران کیا ۔

ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد نذیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی سیکرٹری نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوںکو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میںعلاج کیلئے آنیوالے ہر مریض کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زیر تعمیر بلاک کا بھی معائنہ کیا اور اس کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔انہیں بتایا گیا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے تعمیراتی کا م بروقت مکمل نہیں کیا جا سکا، جس پر انہوں نے درکار فنڈز کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کروائی ۔انہوں نے ساہیوال میڈیکل کالج کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور کالج میں بہترین تعلیمی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

انہوں نے جاری ایک کلاس میں طلباء و طالبات سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ کالج میں سینئر فکیلٹی کی کمی پوری کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔سیکرٹری صحت نے کالج کے دورے کے دوران فکیلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں