چیچہ وطنی،کمشنرساہیوال، ریجنل پولیس آفیسرکل (جمعہ) کھلی کچہری لگائیں گے

جمعرات 25 اپریل 2019 18:16

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) کمشنرساہیوال عارف انور بلوچ اور ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی عوامی مسائل کے حل کے لئے کل سہ پہر 3بجے کمشنر آفس میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے ڈویڑنل افسران موجود ہونگے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹواور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپیٹن(ر) محمد علی ضیاخان ٹی ایم اے ہال چیچہ وطنی میں کھلی کچہری لگائیں گے۔

(جاری ہے)

عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کیلئے تحریری درخواستوں کے ساتھ وقت مقررہ پر کھلی کچہریوں میں پیش ہوں۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں