ریجنل آفس فیصل آباد کے ڈائریکٹر جنرل ، واپڈا ریسٹ ہاوس ساہیوال میں کھلی کچہری

منگل 11 جون 2019 14:56

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی خصوصی ہدایت پر ریجنل آفس فیصل آباد کے ڈائریکٹر جنرل عنایت اللہ دولہ وفاقی اداروں سوئی گیس،واپڈا،نادرا،پاسپورٹ آفس،ریلوے،پوسٹ آفس ،سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن،پوسٹل لائف انشورنس ،قومی بچت مراکز اور اولڈ ایج بنولنٹ انسٹی ٹیوٹ کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کے لئے 12جون بروز بدھ واپڈا ریسٹ ہاوس ملتان روڈ ساہیوال میں کھلی کچہری لگائیں گے -اس موقع پرمتعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود ہونگے تا کہ موقع پر ہی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے -

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں