پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال کا سپریم فیڈ ملز بائیو ٹرائل فارم کا دورہ

جمعہ 14 جون 2019 19:22

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال کا سپریم فیڈ ملز بائیو ٹرائل فارم 105 /7R اور پرائیویٹ مرغی فارم کا دورہ کیا ، دورے کے دوران انہوں نے خوراک کی کوالٹی جانوروں کی صحت اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا -تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے ضلع کے انتظامی افسران کو یہ ڈیوٹی سونپی ہے کہ وہ بنا بتائے اچانک دورے کریں-ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان اچانک دوروں کا مقصد گورنمنٹ آف پنجاب کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے وسائل کا بھرپور استعمال عمل میں لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں